من موہن سنگھ پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے بعد اور عام انتخابات سے پہلے مارچ میں پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں ،بھارتی میڈیا

جمعرات 30 جنوری 2014 14:31

من موہن سنگھ پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے بعد اور عام انتخابات سے پہلے مارچ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے بعد اور عام انتخابات سے پہلے مارچ میں پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تعطل کے شکار جامع مذاکرات کو ایک مرتبہ پھر بحال کرنے کی کوششیں بطور وزیر اعظم من موہن کی آخری سفارتی حکمت علمی ہو سکتی ہے۔

منموہن سنگھ نے رواں ماہ دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنا عہدہ چھوڑنے سے پہلے پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے واضح اشارہ دیا تھا تاہم میڈیا نے اسوقت سخت گیر ہندو قوم پرستوں کے واویلا کے سامنے من موہن کے ارادے کو رد کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مجوزہ دورے سے موجودہ حکمران جماعت کانگریس کو سیاسی فائدے بھی ہو سکتے ہیں جن میں اقلیتی برادریوں کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے خواہش مند آزاد خیال اور سیکولر گروپوں کی توجہ حاصل کرنا شامل ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق دورہ کا مرکزی ایجنڈا دونوں ملکوں کے درمیان تعطل کا شکار جامع مذاکرات کی بحالی ہو گا۔رپورٹ کے مطابق، کامرس اور انڈسٹری کے وزیر آنند شرما سے کہا گیا کہ وہ چودہ سے سولہ فروری تک لاہور میں میڈ ان انڈیا نامی نمائش میں شرکت کے دوران مجوزہ دورے کے لیے راہ ہموار کریں۔

متعلقہ عنوان :