وزیراعظم کی آرمی چیف کے ساتھ کوئٹہ میں یادگارِ شہدا پر حاضری

جمعرات 30 جنوری 2014 14:09

وزیراعظم کی آرمی چیف کے ساتھ کوئٹہ میں یادگارِ شہدا پر حاضری

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل کے ساتھ کوئٹہ میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی ، وزیرداخلہ ، گورنر اور وزیراعلیٰ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کوئٹہ کینٹ میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

کوئٹہ آمد کے بعد ایئرپورٹ سے خصوصی ہیلی کاپٹر میں کوئٹہ کینٹ پہنچنے جہاں انہوں نے پاک فوج کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی،اور پھولوں کی چادر چڑھائی،اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ بھی موجود تھے،وزیراعظم کے بعد وہاں موجود گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و ایم این اے محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر حاصل بزنجو بھی موجود تھے،انہوں نے بھی شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں،اس موقع پر وزیراعظم اور دیگر نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔