یواے ای اوراسکاٹ لینڈ نے کرکٹ ورلڈکپ 2015کیلئے کوالی فائی کرلیا

جمعرات 30 جنوری 2014 14:09

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) یواے ای اوراسکاٹ لینڈ نے کرکٹ ورلڈکپ 2015کیلئے کوالی فائی کرلیا،اس طرح میگاایونٹ کیلئے ٹیموں کی تعدادمکمل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ 2015میں دوٹیموں کی جگہ خالی تھی،جسے پرکرنے کیلئے نیوزی لینڈمیں ورلڈکپ کوالی فائنگ راونڈہوا،یواے ای اوراسکاٹ لینڈ نے فائنل میں جگہ بناکر ورلڈکپ کاٹکٹ حاصل کرلیا۔سپرسکس کے آخری میچ میں یواے ای نے نمیبیا کو 36رنزسے شکست دی،اسکاٹ لینڈ نے کینیا کوتین وکٹ سے ہرادیا۔یواے ای کو 1996کے بعدپہلی بارورلڈکپ میں انٹری ملی ہے،اسکاٹ لینڈ نے1999اور2003کے ورلڈکپ میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :