عدالت نے ایک غلط فیصلے کو ٹھیک کرنے کا موقع گنوادیا، بیرسٹر سیف

جمعرات 30 جنوری 2014 13:21

عدالت نے ایک غلط فیصلے کو ٹھیک کرنے کا موقع گنوادیا، بیرسٹر سیف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء)سپریم کورٹ کی جانب سے پرویز مشرف کی نظرثانی درخواست خارج ہونے کے بعد پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ کوئی غلط فیصلہ دیتی ہے تو عدلیہ ہی اس کو ٹھیک کرتی ہے،عدالت نے ایک غلط فیصلے کو ٹھیک کرنے کا موقع گنوادیا،درخواست مسترد ہونے کے باوجود ہم پرعزم ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ ضرورت ہوگی تو پرویزمشرف بھی پیش ہوجائیں گے،ہم کل بھی پیش ہوئے اور آج بھی۔