رائٹر افتخار عفی بطور اداکار چار ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے میں مصروف

جمعرات 30 جنوری 2014 13:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) معروف رائٹر افتخار عفی بطور اداکار چار ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ افتخار عفی کی مختلف نجی ٹی وی چینلز سے 4ڈرامہ سیریلز آن ائیر ہیں جن میں ڈرامہ سیریل ” ایمان محبت “ ، ” جان ہتھیلی پر “ ، ” زندگی ہاتھ بڑھا “ اور ” میں مرگئی “ شامل ہیں ۔ افتخار عفی بطور ڈرامہ رائٹر کامیابیوں کے سفر کے ساتھ اداکاری میں اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ افتخار عفی کی چار ڈرامہ سیریلز آن ائیر ہونے کے ساتھ دو ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :