پیرس میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے کی کامیابی کی امید تھی مگر وہ ڈرامہ میری توقع سے بڑھ کر کامیاب ہوا ‘ ساجد چوہدری

جمعرات 30 جنوری 2014 13:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) نامور ڈرامہ پروموٹر ساجد چوہدری نے کہا ہے کہ پیرس میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ انتہائی کامیاب ہوا ، مجھے اس کی کامیابی کی امید تھی مگر وہ ڈرامہ میری توقع سے بڑھ کر کامیاب ہوا ، جتنے لوگ ہال کے اندر ڈرامہ دیکھنے کے لئے موجود تھے اس سے زیادہ تعداد ڈرامہ ہال کے باہر موجود تھی ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

30جنوری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کامیڈی کے اعتبار سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ذرخیز خطہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیرس میں ہونے والے ڈرامے میں اداکارہ نادیہ علی ، نیہا بلوچ ، عارق ٹیڈی ، سردار کمال ، ہنی البیلا سمیت دیگر اداکاروں کی پرفارمنس کو بے حد سراہا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان فنکار یورپ میں اسٹیج ڈرامے میں ایسی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے جس کو لوگ مدتوں فراموش نہیں کر سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :