پاکستان میں اولمپک کے تنازع کو حل کر نے کیلئے بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پانچ رکنی مصالحتی کمیٹی قائم کردی

جمعرات 30 جنوری 2014 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) پاکستان میں اولمپک کے تنازع کو حل کر نے کے لئے بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پانچ رکنی مصالحتی کمیٹی قائم کردی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے 31 جنوری تک پاکستان حکومت کو قومی اسپورٹس پالیسی میں آ ئی او سی کے چارٹرڈ سے متصادم شقیں نکالنے کی ہدایت کی جس کے بعد ملک میں جاری تنازع کو حل کر نے کیلئے پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر کوئی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی کے سربراہ سکرٹری آ ئی پی سی چوہدری محمد اعجاز ہوں گے، جبکہ ارکان میں پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر آ صف باجوہ، پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے صدر خواجہ فاروق سعید اور پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے محمد شفیق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں ایک دو مزید ارکان کی شمولیت کی گنجائش بھی رکھی گئی کمیٹی کے ارکان کو اس بات کی بھی ہدایت کردی گئی بات چیت میں قومی اسپورٹس پالیس کو مدنظر رکھا جائے گا اور دونوں گروپوں سے غیرجانب دارانہ انداز میں بات چیت کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :