جاویدمیانداد کا عالمی کرکٹ پر بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار

جمعرات 30 جنوری 2014 13:09

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اور قومی ٹیم کے سابق کپتان جاویدمیانداد نے عالمی کرکٹ پر بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز اپنے آپس کے اختلافات بھلاکر صورت حال سے نمٹنے کیلئے پی سی بی کو اپنے آرا سے نوازیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا واحد مقصد پیسہ کمانا ہے،اس کے اقدامات سے کرکٹ تباہ ہورہی ہے۔ کھیل میں پیسہ ہمیشہ کرکٹ سے ہی آتا ہے، اس لیے ہمیشہ کھیل ہی مقدم رہا ہے ملک نہیں۔ ماضی میں ہمیشہ کرکٹ سپیریئر رہی ہے تاہم اب بورڈز کو اوپر لایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :