ایشین ٹینس چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 2 فروری سے شروع ہوگا

جمعرات 30 جنوری 2014 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) ایشین ٹینس چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 2 فروری سے پی ٹی ایف دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگا۔ مصحف ضیاء چیف کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے ،چار کوچز ان کی معاونت کریں گے جن جلیل خان، خالد محمود خان، معین خان اور راشد خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ کیلئے جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ان میں محمد مدثر، زید مجاہد، محمد مزمل، سید نوفل کلیم، امن عتیق، عبدالحیدر، طلحہ بن آصف، حافظ ارباب علی، ثاقب عمیر، برکت اللہ، الحام خان، حمزہ بن ریحان، میر شاہ زیب احمد، مہین آفتاب اور علینہ آفتاب شامل ہیں۔

کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ یکم فروری کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں رپورٹ پیش کریں ،یہ کیمپ 11 فروری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :