بھارتی سپریم کورٹ نے مسلسل تیسری بار راجستھان رائلز کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان موخر کر دیا

جمعرات 30 جنوری 2014 13:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) بھارت کی سپریم کورٹ نے مسلسل تیسری بار راجستھان رائلز کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) کے انتخابات کے نتائج کا اعلان موخر کر دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آر سی اے کے انتخابات میں انڈین پریمیر لیگ کے سابق سربراہ للت مودی نے حصہ لیا تھا جس میں انہوں نے صدارتی عہدے کیلئے الیکشن لڑے تھے۔

(جاری ہے)

کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) نے للت مودی پر آئی پی ایل میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے تا حیات پابندی عائد کر رکھی ہے اور اسی وجہ سے بی سی سی آئی نے للت مودی کے آر سی اے انتخابات میں حصہ لینے کی مخالفت بھی کی تھی تاہم سپریم کورٹ نے مودی کو اجازت دی تھی، بی سی سی آئی نے کہاکہ ہمارے کیس کی سماعت مکمل ہونے تک سپریم کورٹ آر سی اے انتخابات کے نتائج کا اعلان نہ کرے جس کے باعث بھارت کی سپریم کورٹ نے مسلسل تیسری بار نتائج کا اعلان موخر کر دیا۔

واضح رہے کہ آر سی اے کے انتخابات 19 دسمبر کو ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :