امن و امان کی ابتر صورتحال بیرونی سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ ہے،اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

جمعرات 30 جنوری 2014 13:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہاہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ میں خراب امن و امان سب سے بڑی رکاوٹ ہے، توانائی بحران اور غیرمتوازن پالیسیوں نے بھی سرمایہ کاروں کا ہاتھ روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

اوورسیز انویسٹرزچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں توانائی بحران اور غیر متوازں پالیسیاں سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ جبکہ امن وامان سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی حکومت سے مثبت اقدامات کی توقع ہے،معیشت کی بہتری کے لئے ٹیکس کے مسائل، توانائی بحران اور روپے کی قدر میں کمی کے چیلینجز سے بھی نمٹنا ہوگا۔۔سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بھارت اور خطے کے دیگر ممالک سے پاکستان میں بہتر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔رپورٹ میں آئندہ پانچ برسوں میں غیر ملکی کمپنیاں کی جانب سے پاکستان میں تین ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :