مجموعی بینکاری میں اسلامک بیکنگ کا حصہ 15 فیصد تک بڑھایا جائے گا ، ذرائع سٹیٹ بینک

جمعرات 30 جنوری 2014 13:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مجموعی بینکاری میں اسلامک بیکنگ کا حصہ 15 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال ستمبر تک اسلامی بینکوں کے اثاثوں کی مالیت میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا، جسے 5 سال میں15 فیصد تک بڑھایا جائے گا، سمٹ بینک بھی آئندہ ماہ سے اسلامی بینکاری کا اغاز کر رہا ہے، اورتین سال میں مکمل طور پر اسلامی بینکاری میں منتقل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک اسلامک بینکنگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال نیشنل بینک نے اسلامی بینکاری کی 10 شاخیں قائم کیں، مارچ تک مزید 7شاخیں کھولی جائیں گی، جبکہ 3 سال میں100 سے زائد اسلامی شاخوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ الائیڈ بینک بھی عنقریب اسلامی بینکاری متعارف کرائے گا۔ ادھر بینک آف پنجاب بھی گزشتہ سال اسلامی بینکاری کا آغاز کرچکا ہے۔