شوگرملوں سے خریدی گئی چینی کیلئے 26 ارب روپے کی ادائیگی

جمعرات 30 جنوری 2014 13:01

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی) نے گذشتہ سال شوگر ملوں سے خریدی گئی 5لاکھ ٹن چینی کیلئے 26 ارب روپے کی ادائیگی کردی ہے،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے مقامی شوگرملوں کو 5لاکھ ٹن چینی کی خریداری کی مد میں 26ارب روپے کی ادائیگی کردی ہے۔

(جاری ہے)

ٹی سی پی نے مقامی شوگر ملز کو مالی مشکلات سے بچانے کیلئے گزشتہ سال 65 شوگر ملوں سے وافر مقدار میں چینی خریدی تھی۔

زرائع کے مطابق مقامی شوگر ملوں کو گنے کی وافر پیداوار اورفروخت میں سست روی کے باعث،مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ گنے کے کاشتکاروں کو اربوں روپے ادائیگی سے قاصر ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن نے حکومت سے ، مقامی شوگر ملوں سے چینی کی خریداری کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :