بدین میں خام تیل کا نیا ذخیرہ دریافت، یومیہ 800بیرل تیل کی پیداوار شروع ہوگئی

جمعرات 30 جنوری 2014 13:01

بدین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء)بدین میں خام تیل کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس سے روزانہ سیکڑوں بیرل تیل کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔۔ذرائع کے مطابق بدین میں دریافت ہونے والے تیل کے نئے ذخیرے کو "آسو ون" کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریافت شدہ ذخیرے سے یومیہ 800بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے جو گزشتہ بیس سال کے دوران تیل کے کسی ایک کنویں سے حاصل کی جانے والی پیداواری اوسط کا ریکارڈ ہے، ذرائع کے مطابق قریبی تین مقامات پر بھی خام تیل کے بھاری ذخائر کی نشاندہی ہو ئی ہے جنھیں آسو ٹو اور آسو تھری کا نام دیا گیا ہے۔