تھر میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کل تھرمیں ہوگئی

جمعرات 30 جنوری 2014 12:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) تھر میں کوئلے کی مائننگ اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کل (جمعہ)تھرمیں ہوگئی جبکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری مشترکہ طور پر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ دونوں رہنماوٴں کی اس تقریب میں شرکت کو سیاسی حلقے بہت اہمیت دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

طویل عرصے کے بعد دونوں رہنما کسی تقریب میں ایک ساتھ ہوں گے ۔

توقع ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہو گی ، جس میں ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت سندھ کی طرف سے پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :