سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کا ہم شکل ہونے کی وجہ سے آٹھ سال تک اداکاری کرنے سے روک دیا گیا تھا ، ایرانی ادا کار کادعویٰ

جمعرات 30 جنوری 2014 12:56

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) ایک مشہور ایرانی اداکار محمد بصیری نے کہا ہے کہ انھیں سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کا ہم شکل ہونے کی وجہ سے آٹھ سال تک اداکاری کرنے سے روک دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد بصیری نے یہ انکشاف انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ انھیں اپنے اوپر پابندی کا اس وقت معلوم ہوا جب وکلا نے فون انھیں فون کرکے پوچھا کہ کیا انھیں پتہ ہے کہ وہ مزید اداکاری نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

یہ سب 2005 میں احمدی نژاد کا صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ہوا۔انہوں نے کہاکہ پہلے میں اسے ہنسی مذاق میں ٹالتا رہا اور مجھے اس پر یقین نہیں آیا لیکن یہ افواہیں آہستہ آہستہ حقیقت میں تبدیل ہو گئیں۔محمد بصیری نے شکوہ کیا کہ جب ان پر پابندی لگا دی گئی تو چند فن کاروں کے علاوہ کسی نے ان کی پروا نہیں کی۔انھوں نے کہا کہ آٹھ سالہ پابندی کے دوران یہاں تک کیا گیا کہ ان کے ٹی وی شو کے کلپس سے ان کی تصویر بھی ہٹا دی گئی۔انہوں نے کہاکہ وہ اس وقت تک احمدی نژاد کا کردار ادا نہیں کریں گے جب تک انھیں سابق صدر کی طرف سے اجازت نہ ملے۔

متعلقہ عنوان :