حکومت امن و امان کی حامی ہے ، طالبان مذاکرات چاہتے ہیں تو انہیں کارروائیاں بند کرنا ہوں گی ‘ میاں عرفان دولتانہ

جمعرات 30 جنوری 2014 12:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت امن و امان کی حامی ہے وہ خون خرابہ نہیں چاہتی تاہم دہشتگردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، طالبان مذاکرات چاہتے ہیں تو انہیں کارروائیاں بند کرنا ہوں گی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا حکومت مذاکرات کو جلد نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کرے گی کیونکہ دہشت گردی اور خون ریزی سے ہر آدمی ہی پریشان ہے، وہ جلد پرامن اور معمول کی زندگی طرف لوٹنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)آل پارٹیز کانفرنس کی رائے پر عمل درآمد کرے گی ۔ایک جمہوری ملک ہونے کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض ہے کہ اگر ایک فریق بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اس کی بات کو سنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کا فیصلہ عدلیہ نے کرنا ہے اور اس فیصلے کو مسلم لیگ (ن) تسلیم کرے گی۔