کراچی، مشرف کالونی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری

جمعرات 30 جنوری 2014 11:46

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) کراچی میں ہاکس بے روڈ پر واقع مشرف کالونی میں رینجرز کا آپریشن جاری ہے ۔ خواتین رینجرز اہلکاروں سمیت 400 رینجرز اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق ہاکس بے روڈ پر واقع مشرف کالونی میں رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن جاری ہے۔آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے گئے ہیں جبکہ آپریشن میں خواتین اہلکاروں اور کمانڈوز سمیت 400 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :