کراچی،اے این پی رہنما کے گھر کے باہر تین دھماکے،پندرہ زخمی،مقابلے میں دہشتگرد ہلاک
جمعرات 30 جنوری 2014 11:44
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جنوری 2014ء) کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں اے این پی کے رہنما کے گھر کے باہر یکے بعد دیگرے تین دھماکے کئے گئے جس میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔ منگھو پیر نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز کا دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک دہشت گر دہلاک ہو گیا۔ قصبہ کالونی دھماکے کے زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تین زخمیوں کو حالت تشویش ناک ہے۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور امیر جماعت اسلامی منور حسن نے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں این پی کے رہنما محمد علی کے گھر کے باہر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے کئے گئے۔دھماکوں کے فورا ً بعد فائرنگ بھی کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
(جاری ہے)
پہلے دو دھماکے کیے گئے جب دھماکوں کی کوریج کے لئے میڈیا کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو تیسرا دھماکا بھی ہو گیا۔
تینوں دھماکوں میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔تین کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکوں میں 2 ایمبولینسز کو بھی نقصان پہنچا۔ایس ایس پی اورنگی چودھری اسد کا کہنا ہے کہ دھماکے ذاتی تنازع کا شاخسانہ ہیں۔ دھماکوں کے زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ علاقے کو محاصرے میں لے کر ملزمو٘ں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے قصبہ کالونی میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی منورحسن نے بھی دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دھشت گردی قرار دیا ہے۔دوسری طرف رینجرز ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر نادرن بائی پاس کے قریب رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.