ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام و عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کوشاں ہے ضیاء اللہ آفریدی،ہم نے کرپشن مافیا کے خاتمے اور میرٹ و قانون کی بالادستی قائم رکھنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے وفدسے ملاقات
بدھ 29 جنوری 2014 20:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے معدنیات وضلع پشاور میں میگاپراجیکٹس کے کوآرڈینیٹر اور فوکل پرسن ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عمران خان کے ویژن مطابق صوبے میں تعمیر وترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پشاور میں اپنے حلقہ نیابت سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وفد نے مشیر موصوف کو اپنے مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
اُنہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ اُنکے جائز مسائل ومشکلات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ پائیداری امن وامان کے قیام اور عوام کی خوشحالی وترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کرپشن مافیا کے خاتمے اور میرٹ و قانون کی بالادستی قائم رکھنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے تاکہ حقدار کواس کا حق مل سکے ۔ اور کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔ وفد نے مسائل میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی مشیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانب سے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.