Live Updates

طالبان سے مذاکرات کھل کر کئے جائیں، عمران خان

بدھ 29 جنوری 2014 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری۔2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نے وزیر اعظم کے فیصلے کا خیر مقدمکرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کھل کر کئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار ڈائیلاگز میں جو بھی پیش رفت ہو اسے خفیہ نہ رکھا جائے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ طالبان سے ایک بار پھر مذاکرات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پہلے مذکرات کا جو مینڈیٹ دیا گیا تھا اس پر ہونے والی پیش رفت پر سیاسی جماعتوں اور قوم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اس بار یہ غلطی نہیں دہرانی چاہیے۔ عمران خان نے وزیر اعظم کے مذاکرات کی خود نگرانی کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مذکرات کی بات کرتے ہیں اور آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں وہ تاریخ سے سبق سیکھ کر یہ بیان دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی واضح کیا جانا چاہیے کہ مذکرات کے درمیان سیز فائر ہوگا یا نہیں؟

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات