تحریک طالبان پاکستان نے مذاکرات کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

بدھ 29 جنوری 2014 17:35

تحریک طالبان پاکستان نے مذاکرات کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

پشاورت (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی مذاکرات کیلئے مشاورت اجلاس طلب کر لیا ہے طالبان ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام گروپوں کے امیروں کو طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں کمیٹی میں شامل افراد کے کردار کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی اور طالبان کی طرف سے کمیٹی کیلئے ناموں پر مشاورت کے ساتھ ساتھ شرائط پر غور کیا جائے گا دوسری طرف تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے حکومتی کمیٹی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ کمیٹی میں شامل افراد مجھے قابل قبول ہیں تاہم اس کا فیصلہ مرکزی شوریٰ کرے گی ۔