چینی سرمایہ کار پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے پر پاکستان میں دو سو اسپننگ یونٹس قائم کرینگے

بدھ 29 جنوری 2014 16:39

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) چینی سرمایہ کار پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے پر پاکستان میں دو سو اسپننگ یونٹس قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سرمایہ کاروں نے کچھ عرصہ قبل پنجاب کی حکومت کو پیشکش کی تھی کہ انہیں اگر پنجاب میں ڈیویلپڈ انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی اراضی8900 ڈالر فی ایکڑ سالانہ اور بارہ سینٹ فی یونٹ ٹیرف پربجلی فراہم کی جائے تو وہ فوری طور پران صنعتی علاقوں میں دو سونئے ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس قائم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں وسیع پیمانے پر اسپننگ یونٹس کے قیام کا بنیادی مقصد ان ملوں میں سوتی دھاگے کی مینوفیکچرنگ کرکے اسے براہ راست چین برآمد کرنا ہے۔ حکومت پنجاب نے چینی سرمایہ کاروں کو اراضی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :