محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کوکماد کی بہاریہ فصل کے لیے بیج کے انتخاب اور شرح بیج کے بارے میں ہدایت

بدھ 29 جنوری 2014 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کوکماد کی بہاریہ فصل کے لیے بیج کے انتخاب اور شرح بیج کے بارے میں ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیشہ صحت مند، بیماریوں اور کیڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کیا جائے نیز بیج بناتے وقت بیماراور کمزور گنے چھانٹ کر الگ نکال دینے چاہئیں خاص طورپر ایسے کھیت سے بیج ہرگز نہ رکھا جائے جس میں رتہ روگ کی بیماری موجود ہو انہوں نے بتایاکہ سموں پر کھوری یا سبز پتوں کا غلاف نہیں ہونا چاہیے ورنہ اگاؤ کم ہوسکتاہے اور دیمک لگنے کا بھی خطرہ رہتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بروقت کاشت اور دیگر موزوں حالات میں فی ایکڑ چار آنکھوں والے 13 تا15ہزار سمے یا تین آنکھوں والے 17 تا20 ہزار سمے ڈالنے چاہئیں یہ تعداد تقریباً 100 تا120 من بیج سے حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کاشت میں تاخیر ہوجائے یا زمین کی صحیح تیاری نہ ہو تو بیج کی مقدار میں 10تا15 فیصد اضافہ کردینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :