سندھ میں فلنگ اسٹیشنز یومیہ 12 گھنٹے بند رکھنے کا منصوبہ زیرغور

بدھ 29 جنوری 2014 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر زہیر صدیقی نے کہا ہے کہ موسم گرما کے دوران سندھ میں فلنگ اسٹیشنز یومیہ بارہ گھنٹے بند رکھنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی زہیر صدیقی نے کہاکہ گرمیوں میں سات روز فلنگ اسٹیشنز کو گیس فراہمی کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جارہی ہے اور تجویز ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی استیشنز یومیہ بارہ گھنٹے کھلے رکھے جائیں۔

ادھر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین شبیر سلیمان کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس سے بات چیت میں فلنگ اسٹیشنز دوپہر بارہ بجے سے رات بارہ بجے تک کھلے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کہ موجودہ حالات میں رات میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے کی تجویز منظور نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :