موسم سرما میں ماہی گیری متاثر ہونے سے پاکستانی سمندری غذائی اشیاء کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی

بدھ 29 جنوری 2014 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) موسم سرما میں ماہی گیری متاثر ہونے سے پاکستانی سمندری غذائی اشیاء کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

سندھ ٹرالرز اونرزاینڈ فشرمین ایسوسی ایشن کے صدرحبیب اللہ نے بتایا کہ دبئی اور کویت کو مچھلیوں کی برآمدات میں چالیس فیصد کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی منڈی میں مچھلی کی قیمت ،، مشرق وسطیٰ کے مقابلے زیادہ ہے۔ لہذا برآمد کنندگان کو ہدایت کی گئی کہ جب تک مارکیٹ معمول پر نہ آجائے ، برآمدات روک دی جائیں۔ ماہی گیروں نے حکومت سے رعایتی نرخ پرایندھن کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :