پاکستان کے خصوصی سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک کا چار تجارتی وفود پاکستان لے جانے کااعلان

بدھ 29 جنوری 2014 16:36

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) متحدہ عرب امارات میں میں پاکستان کے خصوصی سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک نے چار تجارتی وفود پاکستان لے جانے کااعلان کیا۔ ایک انٹرویو میں جاوید ملک نے کہا کہ وزیر اعظم کی اقتصادی سفارت کاری کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں 25 سے زائد ملکوں کے تاجر رہنما اور سفارت کار شریک تھے۔

سرمایہ کاری کے خصوصی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں، وزیر اعظم سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کرنے پر یقین رکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش کرتے رہیں گے اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تفصیلی پریزنٹیشن بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :