تحریک طالبان پنجاب کے امیر کامذاکرات کے اعلان کا خیر مقدم

بدھ 29 جنوری 2014 16:21

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) تحریک طالبان پنجاب کے امیر عصمت اللہ معاویہ کی جانب سے وزیر اعظم کی اعلان کردہ کمیٹی کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

نامعلوم مقام سے اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے عصمت اللہ معاویہ نے کہا ہے کہ کمیٹی میں شامل اراکین معتبرلوگ ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کمیٹی کے اراکین طالبان کی موقف سننے اور سمجھنے کیلئے فکر مند ہوں گے اگر حکومت نے مزید سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو ہم بھی سنجیدہ اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :