تھر کول پروجیکٹ کی کھدائی کے کام کیخلاف حکم امتناع جاری

بدھ 29 جنوری 2014 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) سندھ ہائیکورٹ نے تھر کول بلاک ٹو میں کھدائی کے کام کیخلاف 6 فروری تک حکم امتناع جاری کردیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے تھر کول بلاک ٹو میں کھدائی کے کام کے خلاف 6 فروری تک حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تھرکول بلاک ٹو میں کھدائی کے کام کے لیے کم قیمت کا ٹینڈر بھرنے کے باوجود کنٹریکٹ زائد قیمت بھرنے والی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری کول سمیت دیگر مدعا علیہان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تھر کول بلاک ٹو میں کھدائی کے خلاف 8 فروری تک حکم امتناع جاری کردیا ہے۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے 31 جنوری کو تھرکول منصوبے کا افتتاح کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :