الطاف حسین کی کراچی بم دھماکوں کی مذمت،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

بدھ 29 جنوری 2014 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا ہے جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ملک کوامن دشمن عناصر سیکورٹی اہلکاروں اور معصوم عوام کو دہشت گردی کاکو نشانہ بنا کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی گھنا وٴنی سازش میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکار او رشہریوں کے سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے شہداء کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔