Live Updates

مذاکرات کی دعوت سے خوشی ہوئی ،وزیر اعظم کو واقعی مس کر رہے تھے،عمران خان

بدھ 29 جنوری 2014 15:59

مذاکرات کی دعوت سے خوشی ہوئی ،وزیر اعظم کو واقعی مس کر رہے تھے،عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کو خوش آمدید کہا،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی باتیں سن کر خوشی ہوئی ،ہم واقعی وزیراعظم کو مس کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیان کی ابھی مزید وضاحت کی ضرورت ہے،رانا ثناء اللہ کے بیان سے صوبوں کے درمیان انتشار پھیل سکتا ہے ۔

وزیر اعظم رانا ثناء اللہ کے بیان کا نوٹس لیں ، رانا ثناء اللہ کے بیان سے لگا کہ پنجابی آرمی پشتون کے خلاف کارروائی کرے گی۔ خیبر پختونخوا میں ان کے بیان پر شدید ردعمل ہے ،مذاکرات کو خفیہ نہ رکھا جائے۔وزیر اعظم کی مذاکرات کی خود نگرانی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔پہلے بھی انہیں خود ہی نگرانی کرنی چاہئے تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :