وفاقی وزیرمذہبی امور سر دار محمد یوسف کی گورنر مکہ مکرمہ سے ملاقات ‘ حج انتظامات پر تبادلہ خیال

بدھ 29 جنوری 2014 15:07

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سر دار محمد یو سف نے گزشتہ روز مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشال بن عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے آئند ہ حج کے دوران پاکستانی حاجیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تبادلہ خیا ل کیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے پاکستانی وفد کی طرف سے حج انتظامات میں بہتری کے لئے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا -اس موقع پر انہوں نے وزیر مذہبی امور کو پینٹنگ کا تحفہ بھی پیش کیا -

متعلقہ عنوان :