پاک افغان سرحد پر محسود قبائل کے صرف 52 دیہات میں بغیر کسی رکاوٹ آمدورفت ہوسکتی ہے ،220 دیہات نو گو ایریا ہیں ،عبدالقادر بلوچ

بدھ 29 جنوری 2014 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) وفاقی وزیر سرحدی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر محسود قبائل کے صرف 52 دیہات میں بغیر کسی رکاوٹ آمدورفت ہوسکتی ہے جبکہ 220 دیہات نو گو ایریا ہیں جہاں جنوبی وزیرستان کے قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایل ای ایز کی جانب سے داخلی مقامات پر چیکنگ کا مناسب نظام معمول میں استعمال ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

قومیاسمبلی میں رکن محمد جمال الدین کے سوالوں پر تحریری جواب میں وزیر سرحدی علاقہ جات نے ایوان کو آگاہ کیا کہ مالاکنڈ کے بے گھر ہونیوالے افراد کی طرز پر جنوبی وزیرستان ایجنسی کے واپس لوٹ کر آنیوالے نادرا کی جانب سے تصدیق کے بعد ہر خاندان کو پچیس ہزار روپے کی نقد امداد دی دارہی ہے جبکہ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راہ نجات آپریشن کے دوران جنوبی وزیرستان ایجنسی میں تباہ ہونیوالے نجی مکانات کیلئے زر تلافی برائے مکانات کی ادائیگی پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کے متاثرین کیلئے کوئی غیر ملکی امداد موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :