گزشتہ دور حکومت کے پہلے تین برسوں میں ریکارڈ تعداد میں سفارتی وسرکاری پاسپورٹس پر ویزے جاری کئے گئے ،2010ء کے بعد امریکی سفارتی اور سرکاری اہلکاروں کی پاکستان آمد میں کمی ہوئی، قومی اسمبلی کو آگاہی

بدھ 29 جنوری 2014 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) گزشتہ دور حکومت کے پہلے تین برسوں میں ریکارڈ تعداد میں سفارتی وسرکاری پاسپورٹس پر ویزے جاری کئے گئے 2010ء کے بعد امریکی سفارتی اور سرکاری اہلکاروں کی پاکستان آمد میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ امور میاں محمدنواز شریف کی طرف سے ایوان کو پی آئی ٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کے سوال پر تحریری جواب میں آگاہ کیا گیا کہ 2008ء میں پاکستان کے واشنگٹن میں سفارتخانے کے ریکارڈ کے مطابق 2008ء میں امریکی سفارتکاروں اور سرکاری حکام کو پاکستان کے تین ہزار 525، 2009ء میں 3 ہزار242 ویزے، 2011ء میں 714،2012ء میں 491 ویزے اور سال 2013ء میں 504 ویزے جاری کئے، امریکی عہدیداروں اور سفارتکاروں کو پاکستانی ویزے کے اجراء میں امریکی فوج کے مئی 2011ء میں ایبٹ آباد آپریشن جس میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا گیا اور پاک افغان سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی فضائی حملے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں سرد مہری کے باعث آئی۔

وزیر خارجہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ امریکی سفارتی وسرکاری ویزے متعلقہ وزارتوں بالخصوص وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد جاری ہوتے ہیں۔