جماعت اسلامی نے سٹریٹ کرائمز کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

بدھ 29 جنوری 2014 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے سٹریٹ کرائمزکے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ” پنجاب کے بڑے شہروں بالخصوص لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،فیصل آباد وغیرہ میں سٹریٹ کرائمز اپنے عروج پرہیں۔

(جاری ہے)

سٹریٹ کرائمزمیں اضافہ میں بہت سے عوامل کام کرتے ہیں۔جس کے باعث ان میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے۔گلیوں،بازاروں اورسڑکوں پر موٹرسائیکل،موبائل،لیپ ٹاپ اور ہینڈبیگز چھیننے کی وارداتیں عام ہورہی ہیں۔ان وارداتوں میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوگئیں۔معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم کوکنٹرول کرنا انصاف اور قانون کی پاسداری کے بغیر ممکن نہیں۔حکومت کو چاہئے کہ وہ ان بڑھتے ہوئے جرائم کے سدباب کے لئے موثر لائحہ عمل تشکیل دے تاکہ عوام خوف کی کیفیت سے نجات پاسکیں۔