بلوچستان ہائیکورٹ نے بگٹی قبیلے کے قافلے کو ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت دیدی

بدھ 29 جنوری 2014 14:47

بلوچستان ہائیکورٹ نے بگٹی قبیلے کے قافلے کو ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر روکے جانے والے بگٹی قبیلے کے قافلے کو ڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے بگٹی قبیلے کو بلوچستان میں داخلے سے روکے جانے کے خلاف دائر درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے روزانہ 100 مہاجرین کےگروپ کوڈیرہ بگٹی جانےکی اجازت دےدی، گروپ صبح 8 سے شام 5 بجےتک ڈیرہ بگٹی جاسکتےہیں۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں آبادکاری کےدوران امن وامان برقرار رکھا جائے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ بگٹی مہاجرین کو منشیات اور ممنوع اشیا جب کہ غیرقانونی اور بغیر نمبر والی گاڑیاں ڈیرہ بگٹی لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالت نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ ہدایت کی ہے کہ روزانہ ایک ایک سو افراد کی اسکیننگ اور چیکنگ کا اہتمام کیا جائے اور اس سلسلے میں صوبائی محکمہ داخلہ، دیگر متعلقہ ادارے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی معاونت کریں جب کہ بگٹی مہاجرین بھی انتظامیہ کے ساتھ مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :