وزیر اعظم نے طالبان سے مذاکرات کے لئے 4 رکنی کمیٹی کا باضابطہ اعلان کردیا، نواز شریف کمیٹی کی نگرانی خود کریں گے جبکہ چوہدری نثار معاونت کریں گے
بدھ 29 جنوری 2014 14:19
اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کے لئے 4 رکنی کمیٹی کا باضابطہ اعلان کردیا جس کی نگرانی وہ خود کریں گے جبکہ چوہدری نثار معاونت کریں گے۔قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے حکومت واضح موقف اور حکمت عملی پر پہنچ چکی ہے، دہشتگردی کے مسئلے پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور تمام سیاسی جماعتوں کی رائے لی گئی، ریاستی اداروں کے ذمہ داران سے بھی رابطہ رہا، اجتماعی دانش کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت اس نتیجے پر پہنچی ہے، انہوں نے کہا کہ اقتدار اللہ کا کرم اور عوام کی امانت ہے، ہم اپنے کاموں پر اپنے رب اور عوام کے سامنے جواب دہ ہیں، حکومت کا بنیادی فریضہ ہے کہ عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے، پاکستان کے عوام اور ادارے دہشتگردی کی زد میں ہیں، ہمارے معصوم بچے مررہے ہیں، اس صورت حال میں وہ اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ عوام کے جان و مان کو ہر قیمت پر تحفظ دیا جائے، اسلام میں ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے، دنیا کا کوئی مفتی اس کے جواز کا فتویٰ نہیں دے سکتا، اسلام کا دہشتگردی سے کوئی واسطہ نہیں، وہ ہر انسان کی جان کو محترم قرار دیتا ہے، ریاست کا فرض ہے کہ اگر کسی کی جان ناحق لی گئی ہو تو ریاست اس کی داد رسی کرے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.