الحمرا آرٹ کونسل نے صحافیوں تک خبروں کی رسائی بند کرنے کیلئے ان کے داخلے پر پابندی لگا دی ‘ ذرائع

بدھ 29 جنوری 2014 13:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) الحمرا آرٹ کونسل نے صحافیوں تک خبروں کی رسائی بند کرنے کیلئے ان کے داخلے پر پابندی لگا دی ۔ ذرائع کے مطابق الحمرا آرٹ کونسل نے اپنی بے ضابطگیوں اور میرٹ سے ہٹ کر سرگرمیوں کو پوشیدہ رکھنے کے لئے صحافیوں پر الحمرا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ گزشتہ روز بھی ہال lاور ہال llکے اسٹیج منیجروں نے کسی بھی صحافی کو ڈرامہ کوریج کرنے کی اجازت نہ دی ۔

ان افسروں کو موقف تھا کہ انہیں ہدایات ملی ہیں کہ وہ صحافیوں کو کسی طور پر بھی بیک اسٹیج پر جانے کی اجازت نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ افسروں کے احکامات کے تحت مجبور ہیں ۔اس فیصلے اداکاروں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی احمق ہی اس طرح کا فیصلہ کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارا اور صحافیوں کا چوری دامن کا ساتھ ہے ۔ اس طرح کے اقدامات سے ثقافت کو نقصان ہو گا اور اس طرح کے فیصلے کرنے والوں کو ہر پہلو کو مد نظر رکھنا چاہیے ۔

دوسری جانب صحافی حلقوں نے کہا ہے کہ ہم الحمرا آرٹ کونسل کی جانب سے صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا کوئی جواز نہیں ۔ حکومت ایک طرف تو عوام کو اطلاعات تک رسائی کی فراہمی کی باتیں کرتی ہے اور دوسری جانب اس کے ماتحت ادارے صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگاتے ہیں ۔ اس حوالے سے صحافی اپنا لائحہ عمل ضرور مرتب کریں گے ۔