ڈاکٹروں نے روبی انعم کی والدہ کو طبیعت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دیدی

بدھ 29 جنوری 2014 13:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) ڈاکٹروں نے اداکارہ روبی انعم کی والدہ کو طبیعت بہتر ہونے پر گھر جانے کی اجازت دیدی ۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل اداکارہ روبی انعم کی والدہ سخت علیل ہو گئی تھیں جن کو مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے تک روبی انعم ہسپتال میں اپنی والدہ کی تیمار داری میں مصروف رہی ۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے طبیعت بہتر ہونے پر روبی انعم کی والدہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جس کے بعد وہ گھر میں آرام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :