یونیورسٹی آف واہ کا سالانہ سپورٹس فیسٹول 2013شعبہ فزکس نے جیت لیا

بدھ 29 جنوری 2014 13:33

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) یونیورسٹی آف واہ کا سالانہ سپورٹس فیسٹول 2013شعبہ فزکس نے جیت لیا۔شعبہ کمپیوٹر سائنس نے سپورٹس گالا میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔سپورٹس فیسٹول کی چمپین ٹیم شعبہ فزکس نے فٹ بال،والی بال اور باسکٹ بال میں پہلی پو زیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف واہ بر یگیڈئیر (ر) خلیق الرحمن شاد(ستارہ امتیاز) ملٹری نے انعامات تقسیم کیے۔

یونیورسٹی آف واہ کے شعبہ کھیل کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ان مقابلوں کو چیف آرگنائیزر محمد اکرم قریشی سپورٹس آفیسر یونیورسٹی آف واہ ،آرگنائیزر محمد جواد قریشی اور ان کی ٹیم نے نہایت ہی احسن طریقہ سے منعقد کیا۔شعبہ فزکس نے اس فیسٹول میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

اور فیسٹول کی چمپین ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

گرلز کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں بائیوسائنسسز کی ٹیم نے فائنل میں سائیکالوجی کی ٹیم کو شکست دیکر پہلی پازیشن حاصل کی۔سائیکالوجی کی عندلیب نے ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔بیڈمنٹن کے فائنل میں بائیو سائنسز نے کمپیوٹر سائنسسز کو مات دی۔بائیو کی نازیہ ظفر نے پلےئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ٹیبل ٹینس میں شعبہ اکنامکس کی رباب نے فائنل میں سی پی ایس کی زونیرا کو شکست سے دوچار کیا۔

سی پی ایس کی صبا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سی پی ایس کی صبا اختر نے بیسٹ کھلا ڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔100میٹر کی دوڑ میں سی پی ایس کے ناصر نے پہلی،ایم جی ٹی کے احتشام نے دوسری اور شعبہ فزکس کے شا ہ زیبنے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔200میٹر کی ریس میں شعبہ فزکس کے زیشان نے،سی پی ایس کے دانیال نے دوسری اور فزکس کے وقار نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

میوزیکل چےئر کے گرلز ایونٹ میں سی پی ایس کی عندلیب نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔اور باقی سب کو مات دے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ایم جی تی کی فلیحہ نے دوسری اور بائیو کی بلقیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔لڑکوں کے کرکٹ ایونٹ میں سی پی ایس نے پہلی اور شعبہ کیمسٹری نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔فٹ بال کے فائنل مین شعبہ فزکس کی ٹیم نے شعبہ کیمسٹری کو شکست دی۔

والی بال میں فزکس کی ٹیم نے ایم جی ٹی کی ٹیم کو شکست کا مزہ چکھایا۔بیڈمنٹن میں اکنامکس اور بائیوکی مشترکہ ٹیم نے کیمسٹری کو ہرایا۔ٹیبل ٹینس کے فائنل میں سی پی ایس کی ٹیم نے شعبہ فزکس کو ہرایا۔باسکٹ بال کی ٹرافی شعبہ فزکس کی ٹیم نے جیتی۔انھوں نے فائنل میں سی پی ایس کو شکست دی۔رسہ کشی میں شعبہ کیمسٹری نے اپنی طاقت کا خوب لوہا منوایا۔اور شعبہ ریاضی کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا۔ان مقابلوں کے اختتام پر ایک پر وقار اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف واہ بر یگیڈئیر (ر) خلیق الرحمن شاد(ستارہ امتیاز) ملٹری نے انعامات تقسیم کیے۔