حکو مت طالبان سے مذاکرات اور دہشت گردی کے خا تمے میں سنجیدہ نہیں اسی وجہ سے حکمرا ن کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے‘ یاسرگیلانی

بدھ 29 جنوری 2014 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکو مت فوری طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر دہشت گردی کے خاتمے کی پا لیسی واضح کر ے کیونکہ دہشت گردی کا خاتمہ اور ملک میں قیام امن وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز UC-8 کے عہدیداران حافظ شاہد اقبال، مقصود جاوید سلہری، راشد رسول، رانا طارق جاوید، ڈاکٹر نصراللہ، اختر منا، مرزا نعمان، محمد امجد اور میاں رضوان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے حکو مت طالبان سے مذاکرات اور دہشت گردی کے خا تمے میں سنجیدہ نہیں اسی وجہ سے حکمرا ن کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے پو رے ملک کا امن تباہ کر دیا ہے مگر اس کے باوجو د حکمران خاموش تماشائی نظر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :