آئی سی سی کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا آج دوسرا دن

بدھ 29 جنوری 2014 12:41

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی دو روزہ ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں آج بھی کرکٹ کے کرتا دھرتا سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔بھارت آسٹریلیا اور انگلینڈ کی جانب سے پیش کیے گئے پوزیشن پیپر کی ویسٹ انڈیز نے بھی حمایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بگ تھری کا کرکٹ کی عالمی تنظیم پر قبضہ تو ایک ماہ کے لیے ٹل گیا ہے لیکن اس کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان اور جنوبی ا فریقا توتین ممالک کی جانب سے پیش کیے گئے فارمولے کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں البتہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کی حمایت کی تصدیق کر دی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ اس سے ویسٹ انڈیز کی آمدنی میں سو فیصد اضافے کا امکان ہے اور وہ کسی غیر منافع بخش سیریز کی میزبانی کا بھی پابند نہیں ہو گا،پھر وہ آئی سی سی میں اہم عہدوں کا بھی حقدار ہوگا۔دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ پوزیشن پیپر پر کوئی بھی فیصلہ اپنے اپنے بورڈ آف گورنرز کی منظوری سے کریں گے۔آج اجلاس کے دوسرے دن عہدیدارآئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم اور ڈی آر ایس پر بات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :