کراچی، ناظم آباد میں تیسرا دھماکا، متعدد افراد زخمی

بدھ 29 جنوری 2014 12:41

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں رینجرزہیڈکوارٹر کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ایک رینجراہلکار جاں بحق اور ایک رینجرز اور ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکوں کے بعد متعددافراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔پولیس کے دھماکوں کی تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :