غیر اخلاقی ویڈیو پر اداکارہ میرا اور ان کے منگیتر کیپٹن نوید کے خلاف درخواست دائر

بدھ 29 جنوری 2014 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) اداکارہ میرا اور ان کے منگیتر کیپٹن نوید کے خلاف غیر اخلاقی ویڈیو پر سیش کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست گزار شبیر محمد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے اخلاق سے گری ہوئی وڈیو بنائی جو اسلامی معاشرے، پاکستان اور ملک کے آئین کے منافی ہے، اس وڈیو سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ اداکارہ میرا اور ان کے منگیتر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ میرا اور ان کے منگیتر کی فحش وڈیو کلپ منظر عام پر آئی تھی تاہم فلم اسٹار نے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے وڈیو جاری کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :