کالعدم تحریک طالبان پاکستان کاصحافیوں کو ٹارگٹ کرنے بارے جاری کسی لسٹ سے لاعلمی کا اظہار

منگل 28 جنوری 2014 21:13

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کاصحافیوں کو ٹارگٹ کرنے بارے جاری کسی ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جنوری ۔2014ء) تحریک طالبان پاکستان نے صحافیوں کی ٹارگٹ کرنے بارے جاری کردہ لسٹ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، نامعلوم مقام سے اُردو پوائنٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے بتایا کہ طالبان نے ایسی کوئی لسٹ تیار نہیں کی، البتہ کچھ صحافی طالبان کے خلاف بے بنیاد پر وپیگنڈا کر رہے ہیں، ہم نے ان کو وارننگ دی ہے، اور اگر وہ پھر بھی باز نہ آئے، تو ان کو نشانہ بنائیں گے، انہوں نے صحافیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ رپورٹنگ کے دوران غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں اور قوم کو حقائق سے آگاہ کریں، کیونکہ قلم ہی ایک بہترین ہتھیار ہے، اگر صحافی بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیں، تو یہ ایک بہترین جہاد ہے، ایک سوال کے جواب میں شاہد اللہ شاہد نے بتایا کہ مغرب کے آلہ کار صحافی صحافت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ایسے صحافی مسلمانوں کے دشمن ہیں اور ہم قوم کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔