سمیرا ملک کوجعلی ڈگری جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کاحکم

منگل 28 جنوری 2014 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) لاہورکی سیشن عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کومسلم لیگ ن کی رہنما سمیرا ملک کوجعلی ڈگری جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی رہنما سمیرا ملک کوجعلی ڈگری جاری کرنے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی عدالت میں ہوئی۔ درخواست گزار پروفیسر زید کی جانب سے موٴقف اختیارکیا گیا کہ سمیراملک کو جعلی ڈگری وائس چانسلر ڈاکٹرمجاہدکامران سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے جاری کی تھی، اس حوالے سے واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔ عدالت نے درخواست پراینٹی کرپشن حکام کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :