یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے ، دوسمریاں تیار کرلی گئیں

منگل 28 جنوری 2014 16:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء)یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان ہے۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو تیل کی قیمتوں پر دو سمریز بھیجے جانے کا امکان ہے۔ ایک سمری میں قیمتیں مستحکم رکھنے کی تجویز پیش ہوسکتی ہے۔ کیونکہ گزشتہ دو مہینوں سے حکومت پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دی جا رہی ہے اور سبسڈی کی مد میں 10 ارب سے زائد خرچ کیے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پٹرول لیوی میں 4 روپے فی لٹر سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ ڈیزل میں لیوی پر ساڑھے پانچ روپے فی لٹری سبسڈی دی جا رہی ہے۔ دوسری سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں ایک سے ساڑھے چار روپے کمی کی تجویز دی جاسکتی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرول ایک روپیہ 30 پیسے سستا ہوا ہے اور ڈیزل پونے تین روپے سستا ہوا ہے۔ عالمی منڈی کے مطابق مٹی کا تیل ساڑھے چار روپے سستا ہوا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل چار روپے سستا ہوا ہے۔