پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 2 فروری کو ہوں گے

منگل 28 جنوری 2014 16:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات دبئی میں دو فروری کو ہوں گے، وزارت خزانہ کے مطابق کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم آئندہ ہفتے اور قرضے کی اگلی قسط مارچ میں مل جائے گی۔ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات کے لئے دبئی جائیں گے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری خزانہ وقار مسعود اور مرکزی بینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر یکم فروری کو جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار دو فروری کو دبئی پہنچیں گے، جہاں آئی ایم ایف حکام کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی سے متعلق پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ آئی ایم ایف کے سربراہ جیفری فرینگ چار فروری کو ایک روز کے مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچ کر مذاکرات سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

ادھر وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مشکل معاشی دور گزر گیا، امریکہ سے سی ایف ایس کے بتیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر فروری کے پہلے ہفتہ میں اور آئی ایم ایف سے پچپن کروڑ ڈالر قرضے کی تیسری قسط مارچ کے پہلے ہفتے میں مل جائیگی۔