ملالہ کی کتاب کی رونمائی روکنا آزادی اظہار کیخلاف ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی

منگل 28 جنوری 2014 16:49

ملالہ کی کتاب کی رونمائی روکنا آزادی اظہار کیخلاف ہے، ایم کیوایم رابطہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی کتاب کی تقریب رونمائی روکنا آزادی اظہار کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اظہاررائے ہرایک کا حق ہے، اس پرپابندی نہیں لگنی چاہئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کی کتاب کی تقریب رونمائی روکنا اصل حقائق اورعلم سے قارئین کو محروم کرنے کے مترادف ہے۔