عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کی زراعت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے، ماہرین

منگل 28 جنوری 2014 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کی زراعت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔ کئی ایشیائی ممالک سمندری طوفانوں، سیلابی صورتحال، شدید گرم موسمی حالات کا سامنا کریں گے۔

(جاری ہے)

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ مستقبل میں ماحولیاتی اور موسمی تبدیلیوں کے باعث پاکستان سمیت ترقی یافتہ ممالک کی زراعت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ایشیائی ممالک میں زہریلی گیس کا اخراج سب سے زیادہ ہو رہاہے جس کے نتیجے میں ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ان چھ ممالک میں شامل ہے جہاں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا سب سے زیادہ اخراج ہوتا ہے۔ دنیا میں 135 ممالک میں مذکورہ گیس خارج ہورہی ہے۔ ماہرین کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات معیشت پر بھی پڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :